گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)تحریک انصاف گوجرانوالہ کے راہنماؤں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں چوہدری بلال اعجاز اور بیرسٹر علی اشر ف گروپوں کے سرکردہ رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر دونوں گروپوں نے تحریک انصاف کی ضلعی صدارت کیلئے میاں ارقم خاں سابق ایم پی اے کو امیدوار نامزد کیا۔ چوہدری بلال اعجاز نے بتایا کہ ضلعی صدارت کیلئے میاں ارقم خاں بہتر امیدوار ہیں،اجلاس میں عبدالرحمن گجر،خالدپرویز ورک، احسان الٰہی نارو، عنصرنت، ذوالفقار بھنڈر ، رانا شہزاد حفیظ، ڈاکٹر ظفرچوہدری اور دیگر نے شرکت کی۔