سی ٹی ڈی خیبر کی کارروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے۔ پشاور سے سینٹرل پولیس آفس کے مطابق شاہ کس بائی پاس روڈ سے ملحقہ ناکے کلے میں دہشتگردی کے بڑے منصوبے کو ناکام بنا دیا۔
سی پی او کے مطابق دہشتگردوں نے پولیس پر حملہ آور ہونے کی تیاری کی تھی، ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے 3 کلاشنکوف برآمد ہوئے۔
آئی جی پولیس اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے سی ٹی ڈی جوانوں کو شاباش دی۔
آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا دہشتگردوں کو صفحہ ہستی سے مٹانے والے جوان عزم وہمت کا پیکر ہیں۔
انھوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے دہشتگردوں کا نام و نشان مٹانے کا عزم کرتے ہیں۔