• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر داخلہ سندھ کا مزار قائد کے قریب نجی نیوز چینل کی گاڑی پر حملے کا نوٹس

وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کراچی میں مزار قائد کے قریب نجی نیوز چینل کی گاڑی کو نقصان پہنچائے جانے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ایسٹ سے تفصیلات طلب کرلیں۔

ضیاالحسن لنجار کا کہنا ہے کہ کسی کو امن اور امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، وزیر داخلہ نے پولیس کو ہدایات دیں کہ شرپسندوں کو گرفتار کیا جائے۔

ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا ہے کہ میڈیا ورکرز پر حملہ کراچی کے عوام کا طرز عمل نہیں، شرپسندوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس نے بھی صحافیوں پر پی ٹی آئی کارکنوں کے تشدد کی مذمت کی ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت میڈیا پرسن پر تشدد کا فوری نوٹس لے۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور نے بھی باغِ جناح کراچی میں صحافیوں پر تشدد اور میڈیا ہاؤسز کی گاڑیوں اور آلات میں توڑ پھوڑ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

قومی خبریں سے مزید