کراچی کی مختلف سڑکوں پر اتوار کی شام بھی شدید ٹریفک جام ہوگیا۔
غریب آباد میں ایک پولیس موبائل نے ناکہ لگایا تو کارساز سے غریب آباد تک شدید ٹریفک جام ہوگیا۔
مسافروں کے مطابق 2 کلو میٹر کا فاصلہ طے کرنے میں 40 سے 45 منٹ کا دورانیہ لگ رہا ہے۔
دوسری طرف ٹریکف پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہر میں کہیں بھی ٹریفک جام کی کوئی شکایات نہیں، گرومندر اور شارع قائدین کے اطراف ٹریفک کا دباؤ ہے۔