• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارینا سبالنکا کا برسبین اوپن کی ٹرافی کے ساتھ فوٹو سیشن

عالمی نمبر ایک ارینا سبالنکا کا برسبین اوپن کی ٹرافی کے ساتھ فوٹو سیشن سامنے آگیا ہے، انہوں نے رات میں ٹرافی شوٹ کروایا ہے۔

آسٹریلین اوپن کی تیاری کے سلسلے میں ہونے والے ایونٹ میں ارینا سبالنکا کی با آسانی کامیابی حاصل کی، انہوں نے مارتا کوسٹیوک کو 6،4 اور 6،3 سے مات دی۔

ارینا سبالنکا نے ٹائٹل کا کامیاب دفاع کیا، ٹینس اسٹار نے 4 برسوں میں تیسری مرتبہ ٹائٹل جیتا۔

اُن کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ اسی ٹارگٹ کے ساتھ ٹورنامنٹ میں حصہ لیتی ہوں کہ مجھے اپنا لیول برقرار رکھنا ہے، آسٹریلین اوپن کا مجھے اتنا ہی علم ہے کہ میں حصہ لے رہی ہوں اور مجھے فائٹ کرنا ہے۔

ارینا سبالنکا نے مزید کہا کہ میں اس مرتبہ سال کا پہلا گرینڈ سلم جیتنے کی ایک بار پھر بھرپور کوشش کروں گی۔

یاد رہے کہ ارینا سبالنکا کو گزشتہ برس فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید