• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی صدر نے امریکا ، اسرائیل کو فسادات کا ذمے دار قرار دیدیا

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکا اور اسرائیل کو ایران میں فسادات کا ذمہ دار قرار دے دیا۔

ایرانی میڈیا کو انٹرویو میں مسعود پزشکیان نے کہا کہ امریکا، اسرائیل لوگوں کو ہدایات دے رہے ہیں کہ ہم تمہارے ساتھ ہیں جاؤ تخریب کاری کرو، یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے ایران پر حملہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے نوجوانوں، بچوں کو قتل کیا، ملک کے اندر اور باہر گروہوں کو دہشت گردی کی تربیت دی، جو مساجد کو آگ لگاتے ہیں اور قتل و غارت کرتے ہیں۔

ایرانی صدر نے یہ بھی کہا کہ کسی غیر ملکی کو قوم میں انتشار کے بیج بونے کی اجازت نہیں دیں گے۔

مسعود پزشکیان نے عوام سے فسادیوں اور دہشت گردوں سے دور رہنے اور ملکی مسائل کے حل کےلیے متحد ہونے کی درخواست کی اور معاشی مسائل کو ہر ممکن طریقے سے حل کرنے کے عزم کا اظہار کہا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید