ایرانی صدر کے قوم سےخطاب پر ایرانی سفارتخانے نے خطاب کے اہم نکات جاری کردیئے۔
ایرانی سفارتخانہ اسلام آباد کے مطابق صدر مسعود پزشکیان نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت مسائل حل اور عوامی مشکلات کم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
ایرانی سفارتخانہ کے مطابق صدر پزشکیان نے کہا کہ کسی غیرملکی کو قوم میں انتشار کے بیج بونے کی اجازت نہیں دیں گے، ایرانی صدر نے عوام کی زندگیوں میں بہتری لانے کےلیے ہر ممکن کوشش کرنے کا وعدہ کیا۔
ایرانی سفارتخانہ کے مطابق صدر پزشکیان نے تمام طبقہ ہائے فکر کو فسادات کیخلاف کھڑے ہونے کی دعوت دی اور کہا کہ امریکی صدر کو وینزویلا، غزہ اور دیگر مقامات پر کیے اقدامات پر شرم آنی چاہیئے۔
ایرانی سفارتخانہ کے مطابق صدر پزشکیان نے ایرانی عوام سے ملکی مسائل کے حل کے لیے متحد ہونے کی اپیل کی اور کہا کہ کوئی شہری بےامنی نہ پھیلائے اور کوئی انسان دوسرےانسان کو قتل نہ کرے۔
ایرانی سفارتخانہ کے مطابق صدر پزشکیان نے ایرانی عوام سے فسادیوں کے راستے سے خود کو الگ رکھنے پر زور دیا اور کہا کہ حکومت بدعنوانی کی جڑوں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے۔