بھارتی ارب پتی بزنس دھر ویمبو کو 1 اعشاریہ 7 ارب ڈالر کے طلاق کے تنازع کا سامنا ہے، ان کی اہلیہ جانب سے ان پر حیران کن بیوفائی کا دعویٰ کیا ہے۔
اب یہ معاملہ ایک امریکی عدالت میں ہے اور اس عدالت نے انہیں 1.7 بلین ڈالر کا بانڈ جمع کروانے کا حکم دیا ہے، کیس کی وجہ ان کے اور ان کی اہلیہ پرامیلا سری نواسن کے درمیان طلاق اور مالی تنازعات ہیں۔
واضح رہے کہ دونوں نے 30 برس تک کی ازوداجی زندگی ایک ساتھ گزاری ہے، ٹیکنالوجی کمپنی کے بھارتی نژاد ارب پتی کے وکیل کا کہنا ہے کہ بھاری رقم کے بانڈ کا معاملہ اپیل کا حصہ ہے۔
سری دھر ویمبو 1989ء میں پی ایچ ڈی کے لیے پرنسٹن یونیورسٹی امریکا آئے، 1993 میں انہوں نے پرامیلا سری نواسن سے شادی کی، جو الیکٹریکل انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی کرنے والی ایک ذہین خاتون ہیں، جو امریکا ہی میں پیدا ہوئی، پلی اور بڑھی ہیں۔
بے انتہا دولت مند یہ خاندان کیلیفورنیا میں رہائش پذیر تھا، جہاں ویمبو نے 1996ء میں اپنے 2 بھائیوں اور قریبی دوست ٹونی تھامس کے ساتھ کمپنی کی بنیاد رکھی۔
ویمبو اور پرامیلا کا ایک ہی بیٹا ہے جو کہ آٹزم کا شکار ہے، میڈیکل ٹیکنالوجی میں کام کرنے والی پرامیلا نے آٹزم ریسرچ کے لیے فاؤنڈیشن بھی بنائی، دونوں کی شادی میں 2020ء میں دراڑیں پڑیں۔