سردی میں اضافے کے باعث کراچی میں آج سے اسکول صبح آٹھ کے بجائے نو بجے کھلیں گے۔
فیصلے کا اطلاق 26 جنوری تک تمام سرکاری و نجی اسکولوں پر ہوگا۔
علاوہ ازیں پنجاب میں سردیوں کی چھٹیاں ایک ہفتہ بڑھا دی گئیں، اب تعلیمی ادارے 19 جنوری سے کھلیں گے۔
جہلم میں کنتریلہ پھاٹک کے قریب ٹرین کا انجن و 3 بوگیاں، جبکہ رحیم یار خان میں فیروزہ کے قریب مال گاڑی کا انجن و بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔
نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ واقعے نے اسپتالوں میں حفاظتی انتظامات اور ایمرجنسی رسپانس سے متعلق کئی اہم سوالات کو جنم دیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں جو بھی افراد ملوث پائے گئے انہیں گرفتار کیا جائے گا۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ جس کو شوق ہے وہ اسمبلی میں قرار داد لے آئے، اسمبلی میں ایک بار پھر نئے صوبوں کی مخالفت میں قرارداد منظور ہو سکتی ہے۔
بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ طبی مراکز میں آگ بجھانے کے آلات اور فائر الارم سسٹم کی فعالیت یقینی بنائی جائے۔
سپریم کورٹ نے پی بی 9 کوہلو میں دوبارہ گنتی سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے مقدمہ 3 رکنی بینچ کے سامنے مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔
سائنس جنرل گروپ کے امتحانات میں 18 ہزار 913 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی۔
امیرِ جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں آئی پی پیز کے ناجائز معاہدے ختم کیے جائیں۔
عدالت نے قرار دیا کہ استغاثہ عمر حیات کے خلاف مقدمہ ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے جبکہ شک کا فائدہ رعایت نہیں بلکہ ملزم کا قانونی حق ہے۔
ترجمان دفترِ خارجہ طاہر حسین اندرابی نے بتایا ہے کہ پاکستان نے ایک سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی چیئرمین شپ بھی سنبھال لی ہے۔
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے لاہور میں ایف آئی اے زونل آفس کا دورہ کیا اور اجلاس کی صدارت کی۔
پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے صوبے بھر کے سرکاری و نجی اسپتالوں کو فائر سیفٹی اقدامات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کر دی گئی۔
پنجاب کی وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب میں لائیو اسٹاک کی بہتری اور فروغ کے منصوبے نتیجہ خیز ثابت ہو رہے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹرائل میں تاخیر کے ذمے دار ملزم ارمغان اور ان کے وکیل خرم عباس ہیں۔
ملاقات میں وزیرِ اعظم نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے سعودی اہم کردار کی بھی تعریف کی۔
مریم نواز نے پنجاب کے تمام بڑے سرکاری اسپتالوں کے اطراف فائر ہائیڈرنٹس بنانے کا حکم دے دیا۔