• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ گجرات،بی ایس سی،بی اےاوربی کام کے نتائج کا اعلان

گجرات (نمائندہ جنگ) جامعہ گجرات نے اپریل مئی2016ء میں منعقدہونے والے بی ایس سی/ بی اے/ بی کام(پارٹ فرسٹ و سیکنڈ) کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ اس سلسلہ میں تقریب جامعہ گجرات کے حافظ حیات کیمپس میں ہوئی جس کے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم تھے۔ اس تقریب میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو میرٹ سر ٹیفکیٹس اور نقد انعامات سے نوازا گیا۔ کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر محمد دانش نے باقاعدہ نتائج کا اعلان کیا۔ بی ایس سی کے سالانہ امتحانات میں  نجی کالج کی طالبہ نگہت رشید نے 701نمبر حاصل کرکے پہلی اور اسی کالج سے پلوشہ طاہر نے690نمبر حاصل کرکے دوسری جبکہ ابن امام سائنس کالج جلالپورجٹاں کی طالبہ امینہ مسعود نے681نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ بی اے کے سالانہ امتحانات میں گجرات کالج برائے کامرس و آئی ٹی(خواتین) بھمبر روڈ گجرات کی طالبہ امینہ بی بی نے614نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن، گورنمنٹ کالج برائے خواتین کوٹلہ ارب علی خاں کی طالبہ ذکریہ شاہین نے610نمبر حاصل کرکے دوسری اور  پھالیہ کی آمنہ ظہیرنے608نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ بی کام کے سالانہ امتحانات میں  ثناء انصر نے1011 نمبر حاصل کرکے پہلی،  امیر الرحمان نے1004نمبر حاصل کرکے دوسری اور  سیماب آصف نے1000نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کنٹرولر امتحانات کے مطابق بی ایس سی کے امتحانات میں 67.46فیصد، بی اے کے امتحانات میں 44.11فیصد اور بی کام کے امتحانات میں 32.83فیصد طلبا و طالبات نے کامیابی حاصل کی۔  
تازہ ترین