وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ سے کراچی میں جماعت اسلامی کے یو سی اور ٹاؤن چیئرمین نے ملاقات میں پانی، سیوریج اور کچرے کے حوالے سے شکایات کیں۔
وزیر بلدیات نے یقین دلایا کہ باہمی رابطوں سے عوامی شکایات کا ازالہ اور بہتر ریلیف فراہم کیا جا سکتا ہے۔
ٹاؤن چیئرمینوں نے جماعت اسلامی کراچی کے امیر منعم ظفر کی قیادت میں ملاقات کی۔ لوکل گورنمنٹ، واٹراینڈ سیوریج کارپوریشن، سالڈ ویسٹ مینیجمنٹ اور دیگر متعلقہ اداروں کے پروجیکٹ افسران نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
جماعت اسلامی کے ٹاؤن چیٸرمینوں نے واٹر اینڈ سیوریج اور کچرے کے حوالے سے شکایات کیں۔