• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلادیش کے میچز کی سری لنکا منتقلی کا امکان نہیں، بھارتی کرکٹ ویب سائٹ کا دعویٰ

بنگلادیش ٹیم، فائل فوٹو
بنگلادیش ٹیم، فائل فوٹو

بھارتی کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2026ء میں بنگلادیش کے میچز کی سری لنکا منتقلی کا امکان کم ہے۔

ویب سائٹ کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی20 ورلڈ کپ میں بنگلادیش کے میچز بھارت سے سری لنکا منتقل کیے جانے کے امکانات کم ہیں۔

بھارتی ویب سائٹ کے مطابق بھارت میں ہی بنگلادیش کے میچز کے وینیوز کی تبدیلی کا آپشن ہے، چنائی اور تھیرو وننتھا پورم ممکنہ وینیوز ہو سکتے ہیں۔

بنگلادیشی کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے سیکیورٹی خدشات کے باعث اپنے تمام میچز سری لنکا منتقل کرنے کا کہا ہوا ہے۔

بی سی بی کو تاحال آئی سی سی کی جانب سے ورلڈ کپ کے میچز کی منتقلی کے حوالے سے جواب کا انتظار ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید