• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند، متعدد موٹرویز بند

لاہور سمیت پنجاب کےکئی میدانی علاقوں میں شدید دھند کی وجہ سے متعدد موٹرویز کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔

ترجمان موٹروے پولیس سنٹرل ریجن کے مطابق موٹروے ایم 2 کو لاہور سے اسلام آباد تک، موٹروے ایم 3 کو فیض پور سے جڑانوالا تک، موٹروے ایم 4 کو پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک اور لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 کو کالاشاہ کاکو سے سمبڑیال تک ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔

ان کے علاوہ لاہور کے ایسٹرن بائی پاس کو بھی دھند کی وجہ سے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔

ترجمان موٹروے پولیس نے شہریوں کو دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے اور محتاط ڈرائیونگ کی ہدایت کی ہے۔

قومی خبریں سے مزید