• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میں سانحہ کوئٹہ کیخلاف تاجر تنظیموں کے احتجاجی مظاہر ے

ملتان،وہاڑی(سٹاف رپورٹر،نمائندہ جنگ) ملتان میں سانحہ کوئٹہ کیخلاف تاجر تنظیموں نے احتجاجی مظاہرے کئے،آل پاکستان انجمن تاجران کے زیراہتمام سانحہ کوئٹہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی اور ملتان شہر کے صدر عارف فصیح اللہ نے کی۔مقررین نے  کہا کہـ" را" کو  منہ توڑ جواب د یا جائے اور اس کے سہولت کاروں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔ اس موقع پر شیخ جاوید اختر، حاجی بابر قریشی، شہباز قریشی، زاہد صدیقی،مقبول صدیقی ودیگر تاجر رہنما موجود تھے اور انہوں نے مزید کہا کہ ہم وکلا برادری کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔دریں اثناء آل پاکستان انجمن تاجران ملتان ضلع وجنوبی پنجاب کے زیر اہتمام چونگی نمبر14ہول سیل کلاتھ مارکیٹ پر سانحہ کوئٹہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے میں شیخ جاوید اختر، اشفاق انصاری ، محمد شفیق گجر، اسلم قریشی ، شیخ محمد ندیم، جاوید انصاری ، عمران انصاری ، محمد مسعود ، صلاح الدین قریشی ، روف اکرم انصاری سمیت تاجروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شیخ جاوید اختر نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکمرانوں کی نا اہلی ہے ے 70سے زائد وکیلوں کی شہادت پر پورا ملک سوگوار ہے تاجر برادری سانحہ کوئٹہ کے شہداء کے غم میں ان کے ساتھ ہیں سانحہ کوئٹہ کے سلسلہ میں تاجر برادری اس بار تقریبات سادگی سے منائیں گی،ادھرمرکزی انجمن تاجران  وہاڑی  کا وفد ڈسٹرکٹ بارروم  آیا اور بار کے صدر ملک شبیر اعوان اور جنر ل سیکرٹری مسعود ظفر عالم سے  سانحہ کوئٹہ  پراظہارِ تعز یت اور افسوس کیا وفدارشاد حسین بھٹی کی قیادت میں آیا جس میں راؤ خلیل احمد ، شیخ جا وید کالا ، صادق کا شی کونسلر ، نعیم شریف بگا ، محمد سلیم ، شیخ محمد اسلم بھی شامل تھے ۔
تازہ ترین