بنوں (مانیٹرنگ ڈیسک) بنوں میں فتنہ الخوارج کے خلاف پولیس کا کامیاب آپریشن ، پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشتگرد ہلاک جبکہ ایک اہلکار شہید ہوگیا، پولیس اور سی ٹی ڈی کا سرچ آپریشن ،ڈی پی او بنوں نے بتایا کہ دہشتگردوں نے گھات لگا کر فائرنگ کردی، جوابی کارروائی میں شدت پسند مارے گئے ، 10اہلکار اور 4شہری بھی زخمی ہوئے، ، شہید اہلکار عابد خان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ،ڈی آئی جی بنوں سجاد خان نے پولیس فورس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بہادر افسران اور جوان دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کے سامنے سینہ سپر ہیں، انہوں نےزخمی اہلکاروں کی عیادت بھی کی ، بنوں سے واپڈا کے 5ملازمین 55روز بعد بحفاظت بازیاب کروالئے گئے ۔