ملتان(سٹاف رپورٹر) برزگ سیاستدان مخدوم جاوید ہا شمی اور سابق ایم این اے و مسلم لیگ ن کے رہنما شیخ طارق رشید کے درمیان گزشتہ روز دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہو ا ، سابق کونسلر ضلع کو نسل حا جی الطا ف حسین قر یشی مر حوم کی اہلیہ اور چیئر مین یونین کونسل 57 زاہد بشیر قریشی ، جا وید الطا ف قر یشی ، سلیم الطا ف قر یشی ، خالد الطا ف قر یشی کی والدہ مرحومہ کے ایصا ل ثو اب کیلئے جا مع مسجد پھو ل ہٹ حسین آگاہی با ز ار میں قل خو انی کی تقر یب ہو ئی اس موقع پرشیخ طارق رشید نے مخدوم جاوید ہاشمی سے کہا کہ آ پ سیا ست میں ان فٹ ہو چکے ہیں ،آ پ کو سیاست سے ریٹا ئر ڈ منٹ لے لینی چا ہیے ،اس پر مخدوم جاوید ہاشمی نے جواب دیا کہ ابھی تو مجھے مزید 2سا ل چا ہیےملتا ن کا شیخ رشید بننے میں آپ کے والدصاحب جتنی سیاست کرنے کے بعد سیا ست سے ریٹا ئر د منٹ کا فیصلہ کروں گا ۔ابھی طا رق بھا ئی انتظا ر کر و،دریں اثناء مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لیے تقریب میں ممبر صو با ئی اسمبلی سابق صو با ئی وزیر حا جی احسا ن الد ین قر یشی، قا ر ی احمد میا ں ،مولا نا فیض بخش رضو ی ، میا ں جا وید قر یشی ،محمد قسور بھٹی ، ملک اسلم ڈ وگر ، شیخ عمر ا ن ارشد ، شیخ الطا ف ،بشار ت علی قر یشی ،حا مد خا ن ،ملک خا لد ، حا جی شفیق الر حمن ، حا جی سجا د افضا ل ، یا سر افضا ل ، انجم بشیر ،حا جی عبدا لر حمن ، ریحا ن ہا شمی ، حافظ محمد افضل ، خلیل حسین قر یشی ، حاجی جعفر علی، مد نی سعید اوررا نا نعیم بھی قل خوا نی میں شر یک تھے ۔