پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس قیصررشید اورجسٹس اکرام اللہ خان پرمشتمل دورکنی بینچ نے شادی شدہ خواتین امیدواروں کو پرائمری سکول ٹیچرکی پوسٹ پربھرتی نہ کرنے پر ای ڈی او مردان سے دس روز کے اندر جواب طلب کرلیا، فاضل بنچ نے یہ احکامات گذشتہ روز صنم بی بی اورشیماء کی جانب سے دائررٹ پٹیشن پرجاری کئے اس موقع پر عدالت کو بتایاگیاکہ درخواست گذاروں نے یونین کونسل محبت آباد اوریوسی روڑیہ سے تعلق رکھتی ہیں جہاں ان کی شادی ہوئی ہے اوراین ٹی ایس ٹیسٹ پاس کرکے میرٹ پرآئی تھیں تاہم انہیں اس بناء مسترد کردیاگیاکہ ان کے مستقل پتے مذکورہ علاقوں سے نہیں ہیں جبکہ درخواست گذاروں کے مذکورہ علاقوں میں نکاح ہوئے ہیں اوراس بناء بھرتی ان کاحق بنتاہے لہذارٹ پٹیشن منظورکرکے ان کی بھرتی کے احکامات جاری کئے جائیں کیونکہ اس سے قبل بھی اس نوعیت کی بھرتیاں ہوچکی ہیں فاضل بنچ نے ابتدائی دلائل کے بعد ای ڈی او مردان کونوٹس جاری کرکے جواب مانگ لیاہے ۔