مونگ پھلی کا مکھن بہت سے لوگوں کی روزانہ کی خوراک کا اہم حصّہ ہے لیکن اس کا باقاعدگی سے استعمال صحت کو کیسے متاثر کرتا ہے؟ اس کا علم بہت ہی کم لوگوں کو ہے۔
انسان کو اپنی روزانہ کی خوراک میں شامل غذاؤں کے صحت پر اثرات کے بارے میں علم ہونا بہت ضروری ہے اس لیے آج یہاں مونگ پھلی کے مکھن کے فوائد ان فوائد پر ایک نظر ڈال لیتے ہیں جو مختلف سائنسی تحقیقات کے دوران سامنے آئے ہیں۔
پروٹین فراہم کرنے کا اہم ذریعہ
مونگ پھلی کے مکھن میں پروٹین ایک اہم غذائیت ہے۔ یہ دو کھانے کے چمچ یعنی تقریباً 7 گرام پروٹین فراہم کرتا ہے جو ماہرین کی جانب سے انسان کے لیے روزانہ کی بنیاد پر تجویز کی گئی پروٹین کی مقدار کا تقریباً 14 فیصد ہے۔
علاو ازیں 2 چمچ مونگ پھلی کے مکھن میں تقریباً 16 گرام صحت مند چکنائی موجود ہوتی ہے، پروٹین اور صحت مند چکنائی کے اس امتزاج کی بدولت یہ دیر تک بھوک لگنے کا احساس نہیں ہونے دیتا اور اس وجہ سے یہ صحت مند وزن کو برقرار رکھنے کے لیے مفید ہے۔
2022ء کی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ موٹاپے میں مبتلا 24 خواتین جنہوں نے مونگ پھلی کو اپنی خوراک میں شامل کیا تھا ان کا وزن ایسی خواتین کے مقابلے میں زیادہ کم ہوا جنہوں نے مونگ پھلی کو اپنی خوراک میں شامل نہیں کیا۔
دل کی صحت کیلئے مفید
دیگر گری دار میوے اور زیتون کے تیل کی طرح، مونگ پھلی کے مکھن میں بھی مونو سرچوریٹڈ فیٹ کی اچھی مقدار موجود ہے، اس لیے باقاعدگی سے اس کے استعمال سے صحت مند کولیسٹرول کی سطح بہتر رہتی ہے جو دل کی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے بہت ضروری ہے۔
وٹامنز اور معدنیات کا بہترین ذریعہ
مونگ پھلی کے مکھن میں میگنیشیم اور وٹامن ای جیسے اہم مائیکرو نیوٹرینٹس بھی ہوتے ہیں۔
میگنیشیم ہڈیوں کی صحت اور توانائی کو برقرار رکھتا ہے جبکہ وٹامن ای مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے میں مدد کرتا ہے اور خلیوں کو نقصان سے بچاتا ہے۔
نوٹ: یہ ایک معلوماتی مضمون ہے، اپنی کسی بھی بیماری کی تشخیص اور اس کے علاج کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔