• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکایتیںنہ شکایتیں…

جیسے جیسے ایران میں بدامنی جاری ہے ایرانی قیادت کو امریکی خطرات کا سامنا قریب آتا نظر آرہا ہے مگر اس ہفتےکو ایک چیز جس نے ایرانیوں کا حوصلہ بڑھایا، یہ ہے کہ فن لینڈ کی وزیر خارجہ ایلیا والٹو نن نے کہا ہے کہ ہیلنسکی جلد ہی ایران کے سفیر کو طلب کرئیگااور یورپی یونین کے ساتھ مل کر ایرانی مظاہرین کی حمایت کے بھرپور اقدامات پر غور کرئیگا۔ تہران گزشتہ دو ہفتے سے بڑے پیمانے پر موجودہ سیاسی رجیم کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج کا سامنا کر رہا ہے جس میں ہلاکتوں اور گرفتاریوں کی بھی اطلاعات ہیں ۔ مغربی ذرائع نے کہا ہے کہ وہ انٹرنیٹ کی وسیع پیمانے پر بندش اور رپورٹنگ پر پابندیوں کیوجہ سے ہلاکتوں اور گرفتاریوں کی آزادانہ تصدیق نہیں کر سکتا۔ ایرانی معیشت تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے اور بنیادی اشیاء کی قیمت میں اضافے کے ساتھ ساتھ افراط زر تقریباً 40 فیصد کے قریب ہے۔ایران کے سپریم کمانڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای نے ملک میں’’بدامنی‘‘ کی لہر کےخاتمے کی اجازت دے دی اور ملک کی تینوں افواج کے سربراہوں کی منظوری اور رضامندی کے ساتھ کے ساتھ کیے گئے اقدامات میںبیشترہلاکتیں ہوئی ہیں۔ شنید ہے کہ اسلامی انقلابی گارڈ کور (IRGC) اور ملیشیا کی فائرنگ کی ذمہ دار ایران کی اعلیٰ قیادت ہے ۔ یہ تمام احکامات کثیر مرحلہ وار معلومات کے جائزے پر مبنی ہیں جس میں سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے قریبی ذرائع سرکاری دفاتر کے اہلکار مشہد کرما نشا اور اصفہان میں IRGC سے منسلک ذرائع اور شاہدین کےبیانات، بہت سے خاندانوں کے سربراہوں کے بیانات ہسپتال کا ڈیٹا اور کئی شہروں کے ڈاکٹروں اور نرسوں کی معلومات شامل ہیں۔ ایران کے ان بگڑتے معاشی حالات سے امریکہ اچھی طرح واقف ہے صدر ٹرمپ نے واضح طور پر کہا ہے کہ’’ہم انہیں بہت قریب سے دیکھ رہے ہیں اگر وہ ماضی کی طرح عوام کو مارنا شروع کریں گے تو مجھے لگتا ہے کہ امریکہ انہیں بہت نقصان پہنچائے گا‘‘ ٹرمپ کے ایران کو نقصان پہنچائے جانے کو رضا شاہ پہلوی کے فرزند اور رضا پہلوی بھی بہت باریک بینی سے جانچ رہے ہیں انہوں نے بار بار عوام سے احتجاج کا مطالبہ کیا اور ایرانی سکیورٹی فورسزسے مظاہرین کے ساتھ کھڑے ہونے کی اپیل کی۔ اس اپیل کے نتیجے میں اتوار کو مظاہرین ایک بار پھر تہران اور ایران کے دوسرے بڑے شہروں کی سڑکوں پر نکل آئے حالانکہ حکومت نے معلومات کو شیئر کرنے سے روکنے کیلئے انٹرنیٹ بلیک آؤٹ کیا ہوا تھا رضا شاہ نے سوشل میڈیا پرکہا کہ ریاستی ملازمین اور سیکورٹی فورسز کے ارکان کے پاس صرف ایک چوائس ہے عوام کے ساتھ کھڑے ہوں یا عوام کے قاتلوں کے ساتھ۔ جلا وطن رضا شاہ کے کئی حامی گزشتہ روز اس وقت زخمی ہو گئے جب لاس اینجلس میں ایک احتجاج کے دوران ایک ٹرک نے ہجوم پر چڑھائی کر دی اور رضا شاہ کو بھی معمولی زخم آئے۔ یہ ریلی ایران میں مظاہرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور ملک کی مذہبی قیادت کی مخالفت میںتھی۔ احتجاج کو دیکھتے ہوئے ٹرمپ نے اعلان کیا کہ انہوں نے ایران میں جاری کریک ڈاؤن کے جواب میں ایرانی حکام سے تمام ملاقاتیں منسوخ کر دی ہیں اور ایرانی عوام سے براہ راست مخاطب ہوتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی محب وطنو، احتجاج جاری رکھو امداد آرہی ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا ایران امریکی حصار میں ہی مقید رہے گا ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ ایران کی درجنوں ایٹمی تنصیبات کو تباہ کرنے کی امریکہ کے پاس صلاحیت ہے، امریکہ نے ایران کو گھیرے میں لے لیا ہے مغرب میں افغانستان اور پاکستان مشرق میں عراق ترکی اور قطر اور جنوب میں عمان اور ڈایگوگارشیا میں امریکی اثرو رسوخ بے حد بڑھ چکا ہے کئی مقامات پر تو وہ اپنے فوجی اڈے بھی قائم کر چکا ہے، الحدید اس علاقے میں امریکہ کا سب سے بڑا فوجی اڈا ہے خلیج کے پانیوں میں امریکی بحریہ کے جہاز موجود ہیں جو حملہ آور لڑاکا طیاروں اور میزائلوں سے لیس ہیں پاکستان میں ڈرون طیاروں کی کھیپ موجود ہے مگر یہ بھی مد نظر رکھنا چاہیے یا رہنا چاہیے کہ اس بار ایران پر فضائی حملہ آسان ثابت نہیں ہوگا ایرانیوں نے حملے کی صورت میں فضائی اور دفاعی نظام کی تیاری کر رکھی ہے،وہ اہم ترین شہری علاقوں پردفاعی نظام قائم کر چکا ہے میرے حساب سے امریکہ کے تمام حربوں کےباوجود ایران دنیا کا پانچواں سب سے بڑا کروڈ آئل برآمد کندہ ملک ہے لیکن اس کے پاس ریفائننگ صلاحیت کم ہے جبکہ بھارت نے اسے آئل ریفائننگ کی سہولت مہیا کرنے کی پیشکش کی جسے وہ قبول کرنے پر رضامند ہے۔ میں سمجھتا ہوں دراصل امریکہ اسرائیل کے ساتھ مل کر پہلے دن سے ہی ایران کو نشانہ بنانے کا اعلان کر چکا ہے۔ ایران کو چاہیے کہ وہ پاکستان کی طرح اپنے حق کیلئے لڑنا چھوڑ دے اور پاکستان کی طرح دوسروں کی مہربانیوں اور مراعات اور سہولتوں پر جینا سیکھ لے کے دنیا مستقبل میں’’ذہین،ذہین تر اورذہین ترین‘‘ ممالک کی اصطلاح استعمال کیا کرے گی۔

لکھی جائیں گی حدیثِ دل کی تفسیریں بہت

تازہ ترین