• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون، بولرز چھائے رہے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے چوتھے راؤنڈ کے پہلے روز جمعرات کو بولرز چھائے رہے۔ ساحر ایسوسی ایٹ نے او جی ڈی سی ایل کے خلاف محمد فائق کے 93 رنز کی مدد سے 8وکٹ پر245 رنز بنائے، کے آر ایل نے اسٹیٹ بنک کو 106رنز پر آؤٹ کر کے پہلی اننگز میں تین وکٹ پر135 رنز بناکر 29 رنز کی برتری حاصل کرلی ۔ سرکاری ٹی وی نے 166رنز بنائے ، شہزاد گل نے چار وکٹ لئے۔ غنی گلاس کو 142رنز پر آؤٹ کر کے واپڈا نے پہلی اننگز میں چا وکٹ پر129رنز بنائے۔ نعمان علی نے تین وکٹ حاصل کی۔

اسپورٹس سے مزید