ایم کیو ایم پاکستان نے گل پلازہ میں آتشزدگی کے واقعے میں جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے دلی اظہارِ افسوس کیا ہے۔
ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کے مطابق گل پلازہ آتشزدگی کا واقعہ ایک انسانی سانحہ ہے، جس کے ذمہ داران کے خلاف مکمل تحقیقات کی جانی چاہئیں۔
ترجمان نے بتایا کہ گورنر سندھ، اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی اور ایم کیو ایم کے ارکانِ اسمبلی موقع پر موجود تھے، گورنر سندھ نے امدادی کاموں میں بہتری اور ریلیف اینڈ ریسکیو کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی میں فائر سیفٹی قوانین پر سختی سے عملدرآمد ہونا چاہیے، جبکہ گنجان آباد کاروباری مقامات پر حفاظتی انتظامات کا نہ ہونا ناقابلِ قبول ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ حکومت سندھ اور بلدیہ عظمیٰ کراچی فوری ریلیف پہنچانے میں ناکام نظر آئے۔