جیکب آباد میں خاتون نے ایس ایچ او، ہیڈ محرر سمیت 7 اہلکاروں پر پوتی سے زیادتی کا الزام لگایا ہے۔
خاتون نے واقعے کی تفصیل بتائی کہ کچھ روز قبل ہمارے گھر پر پولیس نے چھاپا مارا تھا، مجھے اور میری 2 پوتیوں کو حراست میں لے لیا۔
خاتون نے مزید کہا کہ علاقے کے معززین نے مداخلت کی تو مجھے اور میری ایک پوتی کو پولیس نے رہا کر دیا تھا۔
خاتون نے الزام لگایا کہ پولیس افسر اور اہلکاروں نے میری ایک پوتی کو اپنے پاس رکھا اور اُسے زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔