رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران بڑے شعبوں کی برآمدات میں خاطر خواہ کمی ہوئی، جس کی وجہ افغان بارڈر کی بندش اور ملکی پیداوار میں کمی کو قرار دیا جا رہا ہے۔
ادارہ شماریات کی دستاویز کے مطابق جولائی تا دسمبر غذائی اجناس کی برآمدات 40 اعشاریہ29 فیصد سے برآمدات کا حجم 2 ارب 36 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں حجم تقریباً 4 ارب ڈالر تھا۔
ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا دسمبر چاول کی برآمدات میں 49 اعشاریہ 90 فیصد، سبزیوں کی برآمدات میں 36 اعشاریہ80 فیصد اور خشک میوہ کی جات کی برآمدات میں 63 اعشاریہ 78 فیصد تک کمی ہوئی۔
جولائی تا دسمبر ٹیکسٹائل برآمدات میں 0اعشاریہ90 فیصد معمولی اضافے سے ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم 9 ارب 16 کروڑ ڈالر رہا۔
اسی طرح جولائی تا دسمبر ملکی پلاسٹک کے سامان کی برآمدات میں 43 اعشاریہ 66 فیصد جبکہ جولائی تا دسمبر فارما سیوٹیکل کی برآمدات میں 28 اعشاریہ67 فیصد کمی ہوئی۔
جولائی تا دسمبر ٹرانسپورٹ سامان کی برآمدات میں 36 اعشاریہ51 فیصد کمی ہوئی ہے۔