پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ علامہ ناصر عباس کی سینیٹ میں بطور اپوزیشن لیڈر تقرری پر اتفاق ہوگیا۔
چیئرمین سینیٹ اور حکومتی و اپوزیشن ارکان کی سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری پر مشاورت ہوئی۔
اسلام آباد میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر علی ظفر نے بتایا کہ چیئرمین سینیٹ اور اتحادی ارکان نے علامہ ناصر عباس کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری پر اتفاق کیا۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ علامہ ناصر عباس اپوزیشن لیڈر ہوں گے، نوٹیفکیشن بھی ہو رہا ہے۔