سانحہ گل پلازا پر سندھ اسمبلی کے اجلاس میں ایم کیو ایم اراکین نے احتجاج کرتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ کیا، جس پر صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ المناک واقعہ ہوا ہے، ارکان کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
صوبائی وزیر سعید غنی نے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں سانحہ گل پلازا پر ایم کیو ایم کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم شور شرابہ کرکے متاثرین کی نمائندگی نہیں کر رہی، یہ بات کریں ہماری، کمی کوتاہی کو اجاگر کریں، کراچی سے تعلق رکھنے والے ارکان کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
سعید غنی نے کہا کہ ہم ان کی بات سننا چاہتے ہیں، آپ شور شرابہ کرکے متاثرین کی نمائندگی نہیں کر رہے، یہ مناسب طرز عمل نہیں، صوبے کے لوگ انہیں دیکھ رہے ہیں۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ ایوان میں بات کریں ہماری، کمی کوتاہی کو اجاگر کریں، طے ہوا تھا جو ممبر بات کرنا چاہے اس کو بات کرنے دی جائے گی، یہ تماشا لگانا چاہتے ہیں، یہ شور کرنا چاہتے ہیں تو کریں۔
ایم کیو ایم ارکان اسمبلی اسپیکر ڈائس کے پاس جمع ہوگئے۔