امریکی ریاست ٹیکساس کی اسمبلی کے رکن ڈاکٹر سلیمان لالانی نے کہا ہے کہ ری پبلکنز کواحساس ہوگیا ہے کہ وہ آزادانہ طور پر مڈٹرم الیکشن نہیں جیت سکتے اور مڈٹرم الیکشن میں ٹرمپ افیکٹ کا ڈیموکریٹس کو فائدہ ہوگا۔
جیو نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی ریاست ٹیکساس کی اسمبلی کے رکن ڈاکٹر سلیمان لالانی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات سے امریکی بیزار ہورہےہیں، صدرکو امریکی معاشرے کی بہتری کیلیے سنجیدہ ہونا پڑے گا، اس وقت امیگریشن، بارڈر سیکیورٹی، معیشت ہر جگہ حکومتی گراف نیچے آرہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ری پبلکنز کو احساس ہوگیا ہے کہ وہ آزادانہ طور پر مڈٹرم الیکشن نہیں جیت سکتے اس لیے اب ری پبلکن پارٹی لوگوں کو آئس کے ہاتھوں تنگ کررہی ہے اور ٹیرف ہو یا وینزویلا کی صورتحال، یہ امریکیوں کی توجہ مبذول کرنےکی کوشش ہے۔
ڈاکٹر سلیمان لالانی نے آنے والے وسط مدتی انتخابات کے حوالے سے کہا ہے کہ ڈیموکریٹس نے ہدف پر توجہ رکھی اور ٹرن آؤٹ اچھا ہو تو کامیابی کے واضح امکانات ہیں۔