پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمودقریشی کہتے ہیں کہ کوئٹہ میں بہت بڑا سانحہ ہوا، یہ قومی سانحہ ہے، یہ واقعہ پہلی دفعہ نہیں ہوا،ہرپاکستانی نےسانحہ کوئٹہ کی مذمت اور اظہارہمدردی کی۔
قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ اےپی ایس کے بعداتفاق رائےسےنیشنل ایکشن پلان شروع ہواتھا،ایوان میں بحث ہوئی قراردادبھی منظورہوئی،کیاہماری تقریریں، قراردادیں کافی ہیں، اگرنہیں ہیں تو کیوں نہیں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی قیمت اداکی ہے، 60ہزار افراد نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے،اتنی بڑی قیمت ادا کرنے کے باوجود عالمی برادری ہمارا مؤقف تسلیم کرنے سے ہچکچا رہی ہے،دہشت گردی قومی چیلنج ہے،جس سے نمٹنا ہوگا۔
سرکاری ٹی وی نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی قومی اسمبلی میں تقریراچانک لائیو نشر کرنے سے روک دی۔