راولپنڈی میں خواتین پر خنجر سے حملے کے معاملے پر 4مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے،پولیس نے واقعے میں زخمی ہونے والی نرس کا بیان بھی ریکارڈ کرلیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق زخمی نرس نے اپنے بیان میں کہا کہ جب حملہ کیا گیا تو وہ اپنی ساتھی نرس کے ہمراہ صدر سے شاپنگ کرکے واپس آ رہی تھی، آگے چل رہی تھی،چیخ سننے پر پیچھے مڑکر دیکھا تو مجھ پر حملہ کردیا گیا۔
نرس نے بتایا کہ حملہ آور پینٹ شرٹ میں ملبوس تھا، درمیانے قد کے حملہ آور نے چہرہ ڈھانپ رکھا تھا۔