• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان، دنیا کا سب سے بڑا نیوکلیئر پلانٹ دوبارہ چلنے کے چند گھنٹوں بعد معطل

کراچی (نیوز ڈیسک) جاپان نے دنیا کے سب سے بڑے نیوکلیئر پاور پلانٹ کاشیوازا کی- کاریوا میں آپریشن دوبارہ شروع کرنے کے چند گھنٹوں بعد ہی معطل کر دیا ہے۔ آپریٹر کمپنی ٹیپکو کے مطابق ری ایکٹر اسٹارٹ اپ کے دوران الارم بجا، تاہم صورتحال مستحکم رہی اور کسی قسم کے تابکار اخراج کی اطلاع نہیں ملی۔ یہ ری ایکٹر 2011 کے فوکوشیما ایٹمی حادثے کے بعد پہلی بار دوبارہ فعال کیا گیا تھا، جس پر پہلے ہی مقامی سطح پر حفاظتی خدشات کا اظہار کیا جا رہا تھا۔

دنیا بھر سے سے مزید