• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، دن میں بھی سردی کی شدت میں واضح اضافہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی سرد موسم کی لپیٹ میں آگیا شہر میں کوئٹہ کی یخ بستہ ہوائیں چلنے سے موسم مزید سرد ہوگیا۔ کل ان ہواؤں کی رفتار میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

آج بن قاسم کا علاقہ کراچی کا سب سے سرد علاقہ رہا جہاں کم سے کم درجہ حرارت 7.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اس وقت کوئٹہ سے آنے والی سرد ہوائیں 20 سے 22 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، اسی وجہ سے دن میں بھی سردی کی شدت میں واضح اضافہ محسوس کیا جارہا ہے۔

شہر میں کل سرد ہواؤں کی رفتار میں مزید اضافہ متوقع ہے اور یہ 30 سے 35 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہیں۔

ماہرینِ موسمیات کے مطابق رواں ماہ کے آخر تک شہر میں سرد موسم برقرار رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں رات کا درجہ حرارت 9 سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ دن کا درجہ حرارت 22 سے 24 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے۔

27 یا 28 جنوری کو مغربی ہواؤں کا ایک نیا سسٹم ملک کے شمالی علاقوں کو متاثر کر سکتا ہے تاہم اس دوران سندھ میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔ مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔

قومی خبریں سے مزید