سیالکوٹ (نمائندہ جنگ ) تھانہ سول لائن کے علاقہ یونین کونسل واٹر ورکس کی گلی پروفیسر ابو بکر والی میں واقع بیوہ کے گھر کی چھت بدھ کی صبح کو ہونے والی شدید بارش سے زمین بوس ہوگئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ ہزاروں مالیت کا گھریلو سامان تباہ ہوگیا۔