• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈر 19 ورلڈ کپ: بنگلادیش نے امریکا کو 7 وکٹ سے ہرادیا

فوٹو: آئی سی سی
فوٹو: آئی سی سی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں بنگلادیش نے امریکا کو 7 وکٹ سے مات دے دی۔

ہرارے میں ہونے والے میچ میں ٹیم امریکا نے بنگلادیشی ٹیم کے خلاف 199 رنز کا ہدف سیٹ کیا تھا۔

بنگلادیشی ٹیم نے 41 اعشاریہ 3 اوورز میں 3 وکٹ پر 201 رنز بنائے اور میچ 7 وکٹ سے جیت لیا، اس کے گروپ مرحلے میں 3 میچز میں 3 پوائنٹس ہیں۔

ایونٹ کے میچز جیو سوپر اور ڈیجٹل ایپ مائیکو پر براہ راست نشر کئے جا رہے ہیں۔

ونڈہیوک میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے سری لنکا کو 9 وکٹ سے ہرا دیا۔

سری لنکن ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 58 رنز پر آؤٹ ہوگئی، ول بائروم نے 5 وکٹ اپنے نام کیں۔

جواب میں کینگروز نے59 رنز کا ہدف 12 اوورز میں حاصل کرلیا، ایونٹ میں آسٹریلوی کی ٹیم کی لگاتار تیسری کامیابی ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید