• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹرز سے مبینہ فراڈ، انویسٹمنٹ کمپنی مالک کا بیان سامنے آ گیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کرکٹرز کے ساتھ مبینہ فراڈ کی خبر پر انویسٹمنٹ کمپنی کے مالک کا بیان سامنے آ گیا۔

انویسٹمنٹ کمپنی کے مالک کا کہنا ہے کہ کسی کرکٹر کے ساتھ فراڈ نہیں ہوا، کھلاڑیوں کے ساتھ تحریری معاہدے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ کرکٹرز کے پاس کمپنی کے گارنٹی چیک بھی ہیں، دبئی بیسڈ کمپنی ٹریڈنگ کا کام کرتی ہے۔

کمپنی مالک نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کی ادائیگیاں پہلی بارتاخیر کا شکار ہوئی ہیں، جو چند دن میں کلیئر کر دی جائیں گی۔

دوسری جانب متعدد کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ ان کے ساتھ کوئی فراڈ نہیں ہوا، کمپنی رابطے میں ہے، مارچ تک تمام پیمنٹ کلیئر کرنے کا وعدہ کر رکھا ہے۔

’جیو نیوز‘ سے گفتگو میں کھلاڑیوں نے کہا کہ صرف2 چیک باؤنس ہونے کے بعد اس طرح کی خبریں سامنے آئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا بھی کھلاڑیوں سے رابطہ ہوا ہے۔

اس موقع پر کھلاڑیوں نے محسن نقوی سے کہا کہ ابھی تک کوئی مسئلہ نہیں ہے، کچھ ہوا تو بتادیں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید