رہے یہ صدرِ امریکہ کو ملحوظ
جو کل تھی، آج وہ حالت نہیں ہے
سپر طاقت تو امریکہ ہے اب بھی
مگر واحد سپر طاقت نہیں ہے
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ گل پلازہ کی تعمیر اور منظوری میں سندھ حکومت یا پیپلز پارٹی کا کوئی کردار نہیں تھا۔
آئی ایم ایف کی مینجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر قیادت حکومت کی معاشی اصلاحات کی معترف ہوگئی۔
ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے جنیوا میں ایران کے حق میں اصولی مؤقف اختیار کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
ایران امریکا کشیدگی، برطانیہ نے قطر میں 4 ٹائفون لڑاکا طیارے تعینات کردیے۔
سرکیئر اسٹارمر نے کہا کہ اگر میں نے ایسا بیان دیا ہوتا تو یقینا معافی مانگتا۔ 9/11 کے بعد افغانستان پر امریکا کا ساتھ دیتے ہوئے جنگ کے دوران 457 برطانوی فوجی ہلاک ہوئے تھے
متاثرہ افراد کو کار کاٹ کر نکالا گیا، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا۔
متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی میں امریکا کی ثالثی میں روس یوکرین امن مذاکرات کا آغاز کیا گیا ہے۔
متنازع بیانات کے حوالے سے مشہور بالی ووڈ اداکار اور فلمی ناقد کمال راشد خان المعروف کے آر کے کو ممبئی میں پولیس نے حراست میں لے لیا۔
انگلینڈ میں کونسلوں کی تنظیمِ نو کے حکومتی منصوبے کے تحت 29 کونسل علاقوں میں بلدیاتی انتخابات مؤخر کر دیے گئے ہیں، جس کے نتیجے میں 40 لاکھ سے زائد افراد مئی میں ہونے والے اپنے مقامی انتخابات میں ووٹ نہیں ڈال سکیں گے۔ بعض علاقوں میں یہ تاخیر مسلسل دوسرے سال ہو رہی ہے۔
خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں شدید برف باری سے رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں۔
سعودی عرب یمن کے 70 بجلی گھروں کو چلانے کے لیے 8.12 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا۔ ریاض سے سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب اور یمن کے اعلیٰ حکام نے معاہدے پر دستخط کر دیئے۔
مانسہرہ میں ایبٹ آباد روڈ پر واقع ایک پلازا کے کمرے سے 3 نوجوانوں کی لاشیں ملی ہیں۔
عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی مینجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) کرسٹالینا جورجیوا نے وزیراعظم شہباز شریف کی معاشی اصلاحات کی تعریف کی ہے۔
کرکٹرز کے ساتھ مبینہ فراڈ کی خبر پر انویسٹمنٹ کمپنی کے مالک کا بیان سامنے آ گیا۔
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ ٹی ٹی پی اور پی ٹی آئی کو گھر بھیجنا ہوگا ۔
بالی ووڈ کی سابق اداکارہ و پروڈیوسر رمی سین جو 2000ء کی دہائی کے اوائل میں بالی ووڈ کی ایک بڑی اور مقبول اداکارہ رہی ہیں، ایک بار پھر خبروں میں ہیں، جس کی وجہ اس بار فلمیں نہیں بلکہ دبئی کے ریئل اسٹیٹ کے شعبے میں ان کی کامیابی ہے۔