امریکا کی ثالثی میں دو روزہ روس یوکرین مذاکرات ابوظبی میں اختتام پذیر ہوگئے۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ دو روزہ مذاکرات میں فریقین کے درمیان بہت احترام دیکھا کیونکہ دونوں تنازع کا حل چاہتے ہیں۔
حکام کا مزید کہنا ہے کہ ایک اور ملاقات ابوظبی میں اگلے ہفتے اتوار کو ہوگی جس میں یوکرین امن معاہدے کو حتمی مرحلے کی طرف بڑھائیں گے۔
ترجمان اماراتی حکومت کے مطابق مذاکرات میں روسی یوکرینی حکام کا براہ راست رابطہ ہوا، مثبت اور تعمیری ماحول میں ہونے والی بات چیت میں امریکا کے مجوزہ امن فریم ورک کے نکات پر توجہ مرکوز کی گئی۔
روسی وزارت خارجہ اور یوکرینی صدر زیلنسکی نے مذاکرات کے اگلے دور میں شرکت پر رضامندی ظاہر کی ہے۔