ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے گورنر سندھ کامران ٹسوری کے بیان پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔
کراچی سے جاری اپنے بیان میں ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ گورنر سندھ کہتے ہیں کہ گل پلازہ کے سانحے کی جگہ کام نہیں ہو رہا تھا، اس سے بڑا جھوٹ نہیں ہو سکتا۔
انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ کا کام صرف ہیڈ لائنز میں آنا اور اپنی تشہیر کرنا ہے، وفاقی حکومت سے کیا امداد لی گئی، اس پر گورنر آج تک کچھ نہیں بتا سکے۔
سعدیہ جاوید نے کہا کہ گورنر سندھ غیر ذمے دارانہ حرکات سے کراچی والوں کو تکلیف پہنچا رہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ خود کچھ کر نہیں سکتے، جو کام کر رہے ہیں انہیں بھی تنگ کرتے ہیں۔
ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ وفاقی حکومت سے دوبارہ مطالبہ کرتے ہیں کہ گورنر کے ایگریمنٹ پر عمل کیا جائے۔