محمکۂ اسکول ایجوکیشن سندھ نے سردی کے سبب اسکولوں میں تعلیم کا آغاز صبح 9 بجے سے شروع کرنے کے فیصلے میں توسیع کر دی۔
محکمۂ اسکول ایجوکیشن کے فیصلے کے مطابق اسکول 4 فروری تک صبح 9 بجے سے ہی کھلیں گے۔
فیصلے کا اطلاق تمام سرکاری و نجی اسکولوں پر یکساں طور پر ہو گا، جس کا باقاعدہ نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
اس سے قبل سندھ میں شدید سردی کے باعث 11 جنوری سے سرکاری اور نجی اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کی گئی تھی اور جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ اسکول صبح 9 بجے کھولے جائیں گے، جبکہ ان کے بند ہونے کا وقت پہلے کی طرح معمول کے مطابق رہے گا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ فیصلے کا اطلاق پیر 11 جنوری سے 26 جنوری تک رہے گا۔
شدید سردی کی جاری لہر کے باعث صوبے بھر کے نجی و سرکاری اسکولوں میں تعلیم کا آغاز صبح 9 بجے سے شروع کرنے کے فیصلے میں توسیع کی گئی ہے۔