بھارت میں بنگلادیش کی مفرور سابق وزیرِ اعظم حسینہ واجد نے آڈیو خطاب کیا ہے۔
ڈھاکا سے بنگلادیشی میڈیا کے مطابق شیخ حسینہ واجد کے آڈیو خطاب پر بنگلادیش نے احتجاج کیا ہے۔
بنگلہ دیشی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے مفرور سابق وزیرِ اعظم کو خطاب کی اجازت دینا حیران کُن ہے۔
بنگلہ دیشی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ اجتماعی قتل کی مرتکب حسینہ واجد کو نفرت انگیز تقریر کرنے دی گئی، یہ بنگلادیشی عوام اور حکومت کی توہین ہے۔
بنگلا دیشی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ حسینہ واجد کو تقریر کی اجازت دینا ایک خطرناک مثال ہے، تقریر کی اجازت کا بھارتی اقدام دو طرفہ تعلقات کو شدید نقصان پہنچا سکتا ہے۔
حسینہ واجد نےخطاب میں کہا تھا کہ عبوری حکومت کے زیرِ نگرانی بنگلا دیش میں شفاف انتخابات نہیں ہو سکتے۔