امریکا کی متعدد ریاستوں کو شدید برفانی طوفان کا سامنا،نیویارک کی گورنر کیتھی ہوچل (Kathy Hochul) نے موسم سرما کے طوفان کو کئی برسوں کا شدید اور ہڈیوں کو جما دینے والا موسم قرار دیا ہے۔
نیویارک کی گورنر کیتھی اور میئر زہران ممدانی نے پریس بریفنگ میں کہا کہ نیویارک کو کئی برسوں کے سب سے شدید موسم سرما کے طوفان کا سامنا ہے۔
نیویارک بھر میں انتہائی سخت، ہڈیوں کو جما دینے والی اور خطرناک سردی ہے، نیویارک کے واٹر ٹاؤن شہر میں منفی 34، کوپن ہیگن گاؤں میں منفی 49 ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ ہو چکا ہے۔
نیویارک کے مختلف حصوں میں 8 سے 18 انچ تک برف پڑنے کا امکان ہے، عوام غیرضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں۔
نیویارک سٹی کے میئر ظہران ممدانی کا کہنا تھا کہ شہر میں اب تک 5 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج نیویارک سٹی کے اسکولوں میں آن لائن کلاسز ہوں گی۔