کینیڈا بھر میں برف باری اور شدید سردی کی لہر کے سبب ٹورنٹو میں شدید برف باری جاری، 900 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
کینیڈین میڈیا کے مطابق ٹورنٹو میں شدید برف باری جاری ہے جس کے باعث مانٹریال میں ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہیں۔
کینیڈا کے بیشتر علاقوں میں اتوار کی رات سے پیر تک سرد ہواؤں کا امکان بیان کیا گیا ہے جبکہ نووا اسکوشیا میں 25 سے 40 سینٹی میٹر تک برف پڑنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔