• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پلاننگ ……

ڈوڈو کے سوشل میڈیا پر ہزاروں دوست ہیں

اسی لیے سماجی تقریبات میں لوگ اسے پہچان جاتے ہیں۔

کئی افراد اس کے ساتھ سیلفی بناتے ہیں۔

ایک دن میں نے اعتراض کیا،

ڈوڈو، نہ تم کوئی سیاست دان ہو،

نہ کرکٹر یا اداکار، نہ ادیب شاعر،

نہ تمہیں تمغہ امتیاز ملا ہے۔

لیکن ہر شخص کے ساتھ سیلفی بنانے کھڑے ہوجاتے ہو۔

آخر کیوں؟

ڈوڈو نے ارسطو والا پوز بناکر کہا،

جانی، میں واقعی زندگی میں کچھ نہیں کرپایا

لیکن مرنے کے بعد وائرل ہوجاؤں گا۔

میرے انتقال کی خبر پر یہ سب لوگ ان تصویروں کو پوسٹ کریں گے۔

تازہ ترین