آزاد کشمیر کے شہر میرپور کے نواحی علاقے پکھڑال میں زمین کے تنازع پر مخالفین نے فائرنگ کر دی۔
پولیس کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میرپور منتقل کر دیا گیا ہے۔