سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) سٹی عارف عزیز نے کہا ہے کہ گل پلازا میں آتشزدگی کے مقدمے کے اندراج کے بعد بیانات حاصل کر لیے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو میں ایس ایس پی سٹی نے کہا کہ گل پلازا آتشزدگی سے متعلق ایک ڈی وی آر ملا ہے، جس سے تفتیش میں مدد حاصل کرنےکی کوشش کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پلازا کے دروازے کیوں بند کیے گئے؟ آگ لگنے کے بعد کیوں نہیں کھولے گئے، اس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
عارف عزیز نے مزید کہا کہ مقدمہ درج ہونے کے بعد بیانات لینے کا سلسلہ جاری ہے، انتظامیہ کے لوگوں کے، چوکیداروں کے، سب کے بیانات حاصل کر لیے ہیں۔
اُن کا کہنا ہے کہ غفلت اور لاپروائی سامنے آنے پر تمام پہلو سامنے لائے جائیں گے۔