• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی اور ابوظبی میں بارش، موسم سرد ہوگیا

متحدہ عرب امارات میں ہلکی بارش، درجہ حرارت میں کمی آگئی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اتوار کو عرب امارات میں بوندا باندی کے بعد سردی میں اضافہ ہوگیا ہے۔

دبئی میں بارش کے بعد رات کو درجہ حرارت 16 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔

عرب امارات میں پیر کی صبح مزید بارش اور دھند کا امکان ہے۔

دبئی میں بارش سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

 بارش اور سرد موسم کی وجہ سے ڈرائیورز کو احتیاط کی ہدایت کی گئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید