• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کے ساتھ فری ٹریڈ معاہدے کا ارادہ نہیں: کینیڈین وزیراعظم

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ فری ٹریڈ معاہدہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

ایک بیان میں مارک کارنی نے کہا کہ چین کے ساتھ حالیہ معاہدہ چند شعبوں میں ٹیرف میں کمی تک محدود ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین یا کسی نان مارکیٹ اکانومی کے ساتھ فری ٹریڈ ڈیل کا ارادہ نہیں۔

کینیڈین وزیراعظم کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی 100 فیصد ٹیرف کی دھمکی کے بعد سامنے آیا۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے ساتھ تجارتی معاہدے کی صورت میں کینیڈا پر بھاری ٹیرف کی دھمکی دی تھی۔

انہوں نے کہا تھا کہ اگر کینیڈین وزیر اعظم کارنی سمجھتے ہیں کہ وہ چینی مصنوعات امریکا بھیجنے کے لیے کینیڈا کو چین کا ڈراپ پورٹ بنا دیں گے تو وہ سخت غلط فہمی میں مبتلا ہیں۔

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ چین کینیڈا کو مکمل طور پر نگل جائے گا، کینیڈا کے کاروبار، سماجی ڈھانچے، طرز زندگی کو تباہ کر دے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید