• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلپائن میں مسافر بردار کشتی ڈوبنے سے 15 افراد ہلاک، 28 لاپتہ

فوٹو: بشکریہ انٹرنیشنل میڈیا
فوٹو: بشکریہ انٹرنیشنل میڈیا

فلپائن میں 350 سے زائد افراد کو لے جانے والی کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

جنوبی فلپائنی صوبے باسیلان کے قریب حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر بردار کشتی بندرگاہی شہر زمبوانگا سے جنوبی سولو کے جزیرے جولو جارہی تھی۔

فلپائنی کوسٹ گارڈ کے مطابق بحری جہاز میں 332 مسافر اور 27 افراد پر مشتمل عملہ موجود تھا، بحری جہاز کو حادثہ رات دیر سے پیش آیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق فلپائنی کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ اب تک کم از کم 316 افراد کو بچالیا گیا ہے جبکہ 28 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید