• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثروت گیلانی کا ناک کی سرجری کروانے کا اعتراف

— اسکرین گریب
— اسکرین گریب

معروف پاکستانی اداکارہ ثروت گیلانی نے ناک کی سرجری کروانے کا اعتراف کرلیا۔

حال ہی میں اداکارہ نے ایک صحافی کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنی سرجری کی تفصیلات بتا دیں۔ مذکورہ انٹرویو سے مختصر ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

وائرل ویڈیو میں اداکارہ نے ناک کی سرجری کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میں نے یہ سرجری کافی عرصہ قبل کروائی تھی، کیونکہ کالج کے دنوں میں مجھے اکثر بےہوشی طاری ہو جاتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ایک روز میں بے ہوش ہو کر باتھ روم میں سنک سے ٹکرا گئیں، جس سے میری ناک زخمی ہو گئی اور جب مجھے ہوش آیا تو خون بہہ رہا تھا۔ میں نے فوری طور پر اپنی والدہ کو فون کیا، جس کے بعد میری سرجری ہوئی۔

ثروت گیلانی کے مطابق ڈاکٹرز اس واقعے سے پہلے ہی متعدد بار نوز جاب کا مشورہ دے چکے تھے، تاہم اس واقعے ک بعد ہنگامی بنیاد پر ناک کی سرجری کروانی پڑی۔ اس وقت میری عمر تقریباً 23 یا 24 برس تھی۔

ثروت گیلانی کا اعتراف سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین ملے جلے تاثرات پیش کر رہے ہیں جبکہ بعض صارفین ان کے بیان کی روشنی میں ٹائم لائن پر سوال اُٹھا رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ ان کی کہانی کمزور ہے لیکن تبدیلی اچھی ہے۔

ایک اور صارف نے سوال اٹھایا کہ اگر اس وقت ان کی عمر 23 سال تھی تو پھر وہ میڈیا میں 13 برس کی عمر میں کیسے آئیں اور یہ تبدیلیاں کب ہوئیں؟ بعض صارفین کے مطابق انہوں نے رنگ گورا کرنے اور بالوں میں تبدیلی کے لیے بھی پروسیجرز کئے ہیں، جبکہ کچھ نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ وہ بے ہوشی اور حادثے کا ذکر کرتے ہوئے مسکرا کیوں رہی ہیں؟۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید