ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں یکمشت 6 ہزار 500 روپے کا اضافہ ہو گیا۔ ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 6500 روپے کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 5 لاکھ 21 ہزار 162 روپے تک پہنچ چکی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 5 ہزار 576 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 46 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کی قیمت پہلی بار 5 ہزار ڈالر فی اونس سے تجاوز کر گئی۔
واضح رہے کہ رواں سال سونے کی قیمت میں 17 فیصد اضافہ ہوا ہے۔