• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ اور ویلز میں پولیس کے لیے ہنگامی ردِعمل کے سخت نئے اوقات مقرر

انگلینڈ اور ویلز میں پولیس کے لیے ہنگامی ردِعمل کے سخت نئے اوقات مقرر کر دیے گئے۔

ہنگامی صورتِ حال میں پولیس کو شہر میں15، دیہات میں 20 منٹ میں پہنچنا ہوگا۔ جان کو خطرہ، تشدد یا جاری جرم کی صورت میں نئے ٹائم لِمٹس لاگو ہوں گے۔

ہوم سیکریٹری شبانہ محمود آج پولیس اصلاحات کے بڑے پیکج کا اعلان کریں گی، ہوم آفس کے مطابق یہ دو صدیوں میں پولیسنگ کی سب سے بڑی اصلاحات ہیں۔

تاخیر پر پولیس فورسز کو جواب دہ بنانے کا نیا نظام متعارف کرایا جائے گا، سست ردِعمل والی فورسز کے لیے تیز فورسز کے سینئر افسران مدد کریں گے۔

ہوم سیکریٹری کے مطابق محلہ جاتی پولیسنگ بحال اور گشت میں اضافہ کیا جائے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید