انڈونیشیا کے صوبے جاوا میں لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 17 ہوگئی، 73 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق لینڈسلائیڈنگ سے 50 سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا، ہے، لینڈ سلائیڈنگ میں لاپتہ ہونے والوں میں 23 فوجی بھی شامل ہیں۔
نیوی چیف کا کہنا ہے کہ لاپتہ فوجیوں میں سے کچھ کی لاشیں نکال لی گئی ہیں اور کچھ لاپتہ ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے جاوا میں شدید بارش کے بعد لینڈ سلائیڈنگ ہوئی تھی جس سے کئی گھر تباہ اور لوگ لاپتہ ہوگئے تھے۔